سیالکوٹ (سلم احمد اعوان شیخو)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سلمان لون کو ہدایت کی کہ تمام آفیسران اور فیلڈ عملے کو متحرک رکھتے ہوئے مرکزی شاہراہوں، بازاروں، گلی محلوں اور نشیبی علاقوں میں صفائی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ واسا سیالکوٹ کی جانب سے بارشی پانی کی نکاسی کے فوراً بعد سڑکوں اور گلیوں میں جمع کیچڑ، ملبہ اور دیگر آلائشوں کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ستھرا پنجاب ایجنسی کا عملہ رنگ پورہ، خادم علی روڈ، مجاہد روڈ، شہاب پورہ، زہرہ میموریل چوک اور شہر کے دیگر نشیبی علاقوں میں بھرپور انداز سے صفائی کے کام میں مصروف ہے۔ سڑکوں سے کیچڑ ہٹانے، کوڑا کرکٹ اٹھانے، نالیوں کے دہانوں کی صفائی اور شاہراہوں کو قابلِ استعمال بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد معمول کی سہولیات میسر آ سکیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کی تکمیل تک تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور دستیاب تمام مشینری، گاڑیوں اور افرادی قوت کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

