گوجر خان (راجہ اسد )
ا نجمن پٹواریان و گرداوران گوجر خان کی قلم چھوڑ ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئ،تفصیلات کے مطابق ا نجمن پٹواریان و گرداوران کے ضلعی صدرمحمد شبیر بھٹی گرداور،تحصیل صدر جمیل احمد وارثی،جنرل سیکرٹری شبیر عزیز جنجوعہ اور سیکرٹری نشر واشاعت محمد عثمان ابرار نے اپنے ایک اخباری بیا ن میں کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دفتری امور کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ سمری سال 2015 پر بورڈ آف ریو نیو عمل درآمد نہ کر نے اور بندوبستی پٹواریان کو مستقل نہ کر ے کیخلاف صوبائی قیادت ا نجمن پٹواریا ن/گرداورا پنجاب نے صوبہ بھر کے ضلعی صدور سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ا نجمن پٹواریان /گرداوران مال/اشتمال بندوبست پنجاب مورخہ 11مئی 2026بروز سوموار سے قلم چھوڑ ہڑتال کررہی ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

