اسلام آباد:(بیورو چیف جلیل نقوی) عوامی پریس کلب ضلع چکوال رجسٹرڈ کے وفد نے بانی چیئرمین ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں وفد نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی اور پارلیمانی نظام کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔وفد میں صدر عوامی ممتاز احمد راجپوت، چیئرمین عبدالغفور نواب، راجہ محمد گلشیر، صفدر ملک، قاضی شاہد محمود اور میاں محمد شفیق شامل تھے۔دورے کے دوران وفد کی مختلف وفاقی وزراء، اراکینِ قومی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ملکی سیاسی اور صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی میزبانی چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر نیشنل اسمبلی محمد عدنان عظیم نے کی۔ وفد نے ان کی میزبانی اور تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مطالعاتی دورے صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور قومی اداروں کے نظام کو قریب سے سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
عوامی پریس کلب چکوال کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ

