چکوال:(بیورو چیف جلیل نقوی سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف گینگز کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او تلہ گنگ صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیکو گینگ، فانی گینگ اور فیصل گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں 23 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، 6 موٹر سائیکلیں، 6 جنریٹرز اور شٹرنگ کا سامان شامل ہے۔برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت 29 لاکھ 75 ہزار روپے بتائی گئی ہے، جسے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

