نئی دہلی :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ (13 مئی) کو بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ شروع کیا۔ امریکا اسرائیل ایران تنازع شروع ہونے کے بعد تہران کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی سفارتی دورہ ہے۔ عراقچی بنیادی طور پر برکس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آج سے شروع ہونیوالے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے ہیں، وہ بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
Abbas Araghchi दो दिवसीय BRICS विदेश मंत्रियों की बैठक में शामिल होने के लिए New Delhi पहुंचे हैं।
इस बैठक में Sergey Lavrov समेत BRICS देशों के कई शीर्ष नेता और विदेश मंत्री भाग ले रहे हैं।
यह बैठक ऐसे समय हो रही है जब पश्चिम एशिया में बढ़ते तनाव, विशेषकर ईरान-संबंधी संघर्ष,… pic.twitter.com/I5N2kwd6UP— I.P. Singh (@IPSinghSp) May 13, 2026
ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ عراقچی اور برکس رکن ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ جمعرات (14 مئی) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

