چنیوٹ(فرحان بلال سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ نے تھانہ صدر کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو10سال قید اورسوا لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش علی حسن کو 12سو گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔منشیات فروش کیخلاف تھانہ صدرمیں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ انسداد منشیات کیلئے ضلع بھر میں پولیس آگاہی مہم سمیت بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے۔ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 0323-7543444 پر اطلاع دیں۔
