سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ ضلع میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر 13 ٹرکوں کو قبضہ میں لے کر ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ عادل عباس نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوریوں سے لدے سات ٹرک تحصیل سیالکوٹ سے اور چھ ٹرک تحصیل پسرور میں تحویل میں لئے گے اور اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ سیالکوٹ میں کاروائیاں کنگرہ روڈ اور بن پھاٹک کے علاقوں میں کی گئیں۔
