شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
رحمان ٹاؤن فیروزوالہ میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لیکر زخمی کو اسپتال منتقل کردیا شیخوپورہ کی حدود رحمان ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم 2 افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،
جنکی شناخت 27 سالہ عتیق ولد محمد صدیق اور 60 سالہ محمد بوٹا ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 65 سالہ مختار ولد سردار کےنام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ریسکیو شیٹس میں لپیٹ کر متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا۔


