جھڈو (قیصر راجہ راجپوت )
تحصیل جھڈو کے نواحی شہرنوکوٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالیگئی، یہ ریلی معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی ہے جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ وی او دیگر شہروں کی طرح نوکوٹ میں بھی نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی شاھی بازار چوک سے شروع ہوئی جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔


