شہدادپور(رپورٹ عمران قمر )
عدت میں بیٹھی بیوہ مبینہ طور پر قتل، 8 سونے کی بالیاں غائب۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے محمد ہاشم سولنگی کی بیوہ 64 سالہ 7 بچوں کی ماں حمیدہ سولنگی اپنے گھر میں عدت کے ایام گزار رہی تھی کہ گزشتہ رات مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اسا گلا گھونٹ دیا۔ مقتولہ کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ظالموں نے بیوہ خاتون کے کانوں سے سونے کی 8 بالیاں نوچ لیں اور اسے بے دردی سے گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جٹیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سمس اسپتال شہدادپور منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں چار خواتین موجود تھیں، پولیس کے مطابق وہ تمام پہلوں پر غور کر رہی ہے اور امید ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ جبکہ ورثا نے اعلی حکام سے انصاف اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


