Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ن کے ترجمان مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ماہ مئی 2025 میں پاکستان کی فوج نے بنیان مرصوص کے مشن کے تحت جو کامیابی حاصل کی اس کامیابی کو ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا اور جب قومیں جیت جاتی ہیں تو وہ متحد ہو کر آگے بڑھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مزمل نے کہا کہ اگر بنیان مرصوص ہماری زندگیوں میں آ جائے تو ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں گندی اور گھٹیا سیاست کو خیر آباد کہہ کر مثبت سیاسی کرنی چاہئیے تاکہ ہم سیاسی طور پر مستحکم ہو کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو ہر موڑ پر شکست دے سکیں۔جماعت اسلامی سیالکوٹ کے ضلعی امیر امتیاز احمد بریار نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس ملک جانب جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے کا اس کی آنکھ نکال دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بنتے وقت تقریبا 16 لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ان کا یہ نذرانہ کبھی رائیگاں نہیں جائے جبکہ پاکستان قائم ہے اور قائم رہے گا۔انھوں نے کہ اب بنگلہ دیش والے پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں جو کہ ایک خوش آئند پہلو ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کی خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔بزم اقبال کے صدر شمیم خان لودھی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اس لئے پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنا تن من دھن وارنے سے کبھی گریز نہ کریں گے۔سکھ راہنما سردار جسترن سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان بنانے میں جو قربانیاں دی گئی تھیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ بھارتی وزیر نریندر مودی کا گھٹیا چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔انھوں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی پوری سکھ برادری پاکستانی فوج کے ساتھ ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مدیر ام القرآن مفتی ایوب رضوان نے کہا کہ تمام فروعی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے سربراہ حافظ سعید کا ویثرن بھی یہ ہے کہ قوم پوری طرح متحد ہو جائے۔صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانولہ ڈویژن شیخ امتیاز نے کہا کہ ماہ مئی 2025 سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پوری طرح بدمعاشی دیکھا کر پاکستان کو دھمکیاں لگاتا تھا لیکن جب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہ ہے لیکن اقلیت والے بھی اب بات شعور ہو گئے اور نریندر مودی اقلیت والوں سے ڈرتا ہے۔انھوں نے کہ پہلگام پر بھارت نے حملہ کر کے چھیڑ چھاڑ شروع کی تھی اور مرید کے و بہاولپور میں مساجد اور مدرسوں پر بمباری لیکن پاکستانی فوج نے جب اپنی کارروائی کی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔نائب امیر تنظیم اسلامی سید بلال حیدر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کہتا کہ ہم پاکستان سے نور کی روشنی ختم کر دیں گے جبکہ یہ روشنی مزید پھیل چکی ہے اور پھیل رہی ہے۔ختم نبوت یوتھ فورس کے صدر سید محبوب گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو تنکوں کی طرح بکھیرنے والے خو تنکوں کی طرح بکھر گئے ہیں۔انجمن تاجران بانو بازار کے صدر ملک حفیظ نے کہ کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن آفرین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر پر کے اس نے بھارت کو ایسا سبق آپریشن بنیان مرصوص کر نام پر دیا کہ اب بھارت پر حملہ کرنے سے قبل کئی بار سوچے گا۔کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام سیالکوٹ کے امیر حافظ محمد طیب زاہد،جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ کے امیر حافظ جاوید گورائیہ،تحریک بیداری مصطفی کے راہنما آغا فہد حسن توحیدی،جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری طاہر اعوان،انجمن اسلامیہ سیالکوٹ کے صدر حکیم عبد الواحد،صحافی نسیم صدیقی،وفاق المدارس جمعیت علمائے اسلام مفتی اعجاز احمد،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری اعجاز الاحسن اور استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما طاہر ہندلی و نبی احمد ورک نے کہا کے کہ بنیان مرصوص جیسا آپریشن نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ایسا آپریشن کیا ہے لیکن یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو حاصل ہوا ہے کہ انھوں نے یہ آپریشن کر کے پاکستانی فوج اور قوم کا مورال اونچا کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پر ذوالفقار علی بھٹو شہید رحمتہ اللہ اور ڈاکٹر قدیر کا بہت بڑا احسان ہے کہ ان دونو شخصیات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔

    Related Posts

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.