سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخوسے)
سیالکوٹ کے شہری علاقہ میں جنگلی بندروں نے دہشت پھیلا دی ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیاں صرف سوشل میڈیا تک نظر ارہی ہیں۔شہر کے اہم ترین محلہ پورن نگر ایک ادھیڑ عمر عورت ناشتہ بنانے میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک جنگلی بندر نے عورت پر حملہ کر کے اس کا بازو توڑ دیا۔


