Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: سول جج کی عدالت خاموشی سے منتقل، سائلین ذلیل و خوار؛

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ:(رپورٹ سلیم احمد اعوان شیخو )
    سول کورٹس سیالکوٹ میں انتظامی غفلت اور عملے کی بے حسی نے دور دراز سے اپنے مقدمات کی پیروی کے لیے آنے والے غریب سائلین کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔ سول جج منزہ شبیر عباسی کی عدالت کی خاموشی سے منتقلی نے سائلین کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق سول جج منزہ شبیر عباسی کی عدالت، جو پہلے سول کورٹس کی عمارت کی دوسری منزل (سیکنڈ فلور) پر واقع تھی، اب پہلی منزل (فرسٹ فلور) پر منتقل کر دی گئی ہے۔ تاہم، اس منتقلی کے حوالے سے پرانی عدالت کے باہر کوئی معلوماتی چارٹ یا سادہ نوٹس برائے اطلاع تک آویزاں نہیں کیا گیا، جس سے سائلین کو نئی جگہ کا علم ہو سکے۔
    دوسری منزل پر موجود پرانی عدالت اس وقت مکمل طور پر خالی پڑی ہے اور وہاں تاحال کسی دوسرے سول جج کی تعیناتی بھی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منتقلی کے عمل کے دوران عدالتی عملے نے اتنی زحمت بھی گوارا نہیں کی کہ ایک نوٹس لگا کر سائلین کی رہنمائی کی جا سکے کہ عدالت اب نیچے منتقل ہو چکی ہے۔
    اپنے کیسز کے سلسلے میں میلوں کا سفر طے کر کے آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کی امید لے کر عدالت پہنچتے ہیں، لیکن یہاں آ کر انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ عدالت کہاں چلی گئی ہے۔
    سائلین کا مؤقف تھا کہ "ہم غریب لوگ کرایہ خرچ کر کے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، یہاں آ کر معلوم ہوتا ہے کہ عدالت غائب ہے، کوئی گائیڈ کرنے والا بھی موجود نہیں۔”
    عدالتی عملے کی اس معمولی سی سستی نے سائلین کو سیکنڈ فلور اور فرسٹ فلور کے درمیان چکر لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
    مقامی حلقوں اور سائلین نے اعلیٰ عدالتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں کی منتقلی کے دوران متعلقہ اسٹاف کو عوامی رہنمائی کے لیے واضح اشتہار یا نوٹس آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ انصاف کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو ذلت و خواری سے بچایا جا سکے۔

    Related Posts

    ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا چوکی شاٹ کس کا دورہ

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    مقبول خبریں

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.