جھڈو : (قیصر راجہ راجپوت) مدینہ منورہ میں دہائیوں سے طبی خدمات انجام دینے والے جھڈو کے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر کامل میمن نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے رینما بلاول بھٹو ذرداری سے بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور سماجی شعبے میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر کامل میمن کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں قوم کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔

