قصور:(چودھری اعظم ظفر)

پولیس کے مطابق، جمبر کے رہائشی امجد رفیق کی درخواست پر بھائی پھیرو پولیس نے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کیا۔ ادھر سی سی ڈی قصور نے بھی ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلرز اور بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں، جنہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، خواہ ان کا تعلق ماضی کے واقعات سے ہی کیوں نہ ہو۔ مقدمہ مدعی امجد کے مطابق 8 مارچ کو اسکا عرفان گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کیلئے گیا تو ملزم کاشف بھی وہاں پر آگیا اور سائل کے بیٹے مذکور کو ورغلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھالیا اور اسے کسی کے گھر میں لے گیا اور وہاں پر سائل کے بیٹے کو آئس کا نشہ کروایا اور نشہ کی حالت میں ملزم کاشف نے پسٹل دیکھا کر سائل کے بیٹے کے ساتھ غیر فطری عمل کیا اور ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتلایا تو تمہیں اور تمہر تمہارے والد کو جان سے مار دوں گا اس کے بعد سائل کے بیٹے مذکور کو جہاں سے اٹھایا تھا وہاں لا کر چھوڑ دیا۔ سائل کا بیٹا مذکور کافی دیر کے بعد گھر آیا تو بہت ڈرا ہوا تھا اور بڑی گھبراہٹ کا شکار تھا اس نے کسی کو گھر میں نہ بتلایا جبکہ گھر والوں کو ویڈیو وائرل ہونے سے پتہ چلا اور بیٹے مذکور سے دریافت کیا تو اس نے بتلایا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ملزم اسکے ساتھ گن پوائنٹ پر غیر اخلاقی حرکتیں کرتا رہا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی کئی بچوں سے غیر فطری عمل کرتا رہا ہے
بچوں کو ‘آئس’ کا نشہ پلا کر زیادتی اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا


