Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عوام مہنگائی کے سمندر میں غرق، پنجاب حکومت کا ایک اور ‘ڈیجیٹل وار’: ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد ظالمانہ اضافہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں شہریوں پر پنجاب حکومت نے ایک اور مالی بوجھ لاد دیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فیس میں یکمشت 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب ایک عام شہری کو ڈومیسائل کے لیے 200 روپے کے بجائے 550 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
    حکومت نے ‘پیپر لیس’ نظام کے نام پر اخراجات کی جو نئی فہرست جاری کی ہے وہ کچھ یوں ہے:
    بنیادی فیس: 200 روپے
    ای-ایفی ڈیوٹ (بیانِ حلفی): 100 سے بڑھا کر 300 روپے
    سروس چارجز (PITB): 50 روپے
    مجموعی ادائیگی: 550 روپے (علاوہ کوریئر چارجز)
    حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب شہریوں کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا اور ڈومیسائل گھر بیٹھے کوریئر کے ذریعے مل جائے گا، جس کے لیے الگ سے 60 روپے وصول کیے جائیں گے۔ تاہم، ناقدین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، وہاں 200 روپے کی چیز 550 روپے میں کر دینا غریب دشمنی ہے۔
    سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ:
    "پہلے ہی آٹا، بجلی اور پیٹرول پہنچ سے باہر ہیں، اب کیا اپنے ہی ضلع کا رہائشی ہونے کا ثبوت دینے کے لیے بھی ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی؟ ڈیجیٹل سسٹم سہولت کے لیے ہوتا ہے یا خزانہ بھرنے کے لیے؟”
    نئے سسٹم کے تحت مینوئل ادائیگی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام فیسیں صرف ‘ای پے پنجاب’ (e-Pay) کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ اگرچہ پی آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ ایک درخواست پر ان کا اوسط خرچ صرف 27 روپے ہے، لیکن عوام سے 550 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
    ایسے وقت میں جب افراطِ زر نے عام آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے، سرکاری دستاویزات کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ نچلے طبقے کو مزید دیوار سے لگانے کے مترادف ہے۔

    Related Posts

    امریکہ میں 67 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: غربت کم ترین سطح پر، مگر عوام اب بھی پریشان کیوں؟

    جنگ کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی!

      سکول جانے والے 3 کمسن بہن بھائیوں کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، بچے   والدہ کے گھر سے مل گئے

    مقبول خبریں

    امریکہ میں 67 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: غربت کم ترین سطح پر، مگر عوام اب بھی پریشان کیوں؟

    جنگ کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی!

      سکول جانے والے 3 کمسن بہن بھائیوں کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، بچے   والدہ کے گھر سے مل گئے

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایرانی وفد کو ویزے جاری

     پاکپتن: ڈپٹی کمشنر آص کا پٹرول پمپس کا معائنہ، وزيراعظم فیول ریلیف پیکج کی شفاف فراہمی کی ہدایت

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.