اسلام آباد :سینیئر صحافی فخرالرحمان کو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حراست میں لیا ہے۔
صحافی فخر الرحمان کے اہلخانہ کے مطابق اُن کو جمعے کی سہ پہر گرفتار کیا گیا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے دوسرے نوٹس کی ایک نقل فراہم کی گئی ہے جس میں فخر الرحمان کو 16 اپریل کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔یہ نوٹس فخر الرحمان کے گھر کے پتے کورنگ ٹاؤن میں 14 اپریل کو بھیجا گیا تھااس مبہم نوٹس میں اُن کے خلاف کسی مقدمے کی تفصیل نہیں بتائی گئی اور یہ لکھا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایک نوٹس بھیجا گیا تھا-
دوسرے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ سے جھوٹی، گمراہ کن اور اکسانے والا مواد پھیلایا جا رہا ہے۔اس نوٹس میں مدعی ریاست کو بتایا گیا ہے کہ نوٹس پر سب انسپکٹر محمد وسیم خان کے دستخط ہیں۔نوٹس میں فخر الرحمان کو سائبر کرائم ایجنسی کے دفتر سیکٹر جی 13 میں 16 مارچ کو دن 12 بجے طلب کیا گیا تھا-
فخر الرحمان طویل عرصے سے آج نیوز سے وابستہ رہے جبکہ وہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے لیے بھی عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔-

