Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ“،تیل کا ہفتہ وار بل 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، وزیراعظم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امریکا اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت دباؤ میں آئی، تاہم حکومت سعودی عرب کی بروقت مدد سے فنانشل شاک برداشت کرنے میں کامیاب رہی۔
    اس تنازعے نے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت کو بڑھا دیا ہے جو ایندھن کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے ہمارا معاشی ترقی کا سفر رک گیا، پٹرولیم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مسائل پہاڑ بن کر… pic.twitter.com/5k0DcKJuWp

    — Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 29, 2026


    پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق خدشات کے درمیان بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی کی ہے جس میں یورو بانڈز میں 1.4 بلین ڈالر اور متحدہ عرب امارات کے 2 بلین ڈالر شامل ہیں۔
    شہباز شریف نے کہا کہ ’اللہ تعالی نے ہماری معیشت کو میکرو لیول پر رکھا تھا، اور ہم بہتری کی طرف جا رہے تھے لیکن اس اچانک جنگ کے نتیجے میں، پچھلے دو سال کی ہماری کوششیں ماند پڑ گئیں۔‘
    وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے سے پیدا ہونے والے تیل کے جاری بحران کی وجہ سے ملک کا ہفتہ وار تیل کا بل 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
    28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ ایران نے آبنائے ہرمز بھی بند کر دیا، جس کے باعث جہاز رانی مفلوج ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ کے دوران ایندھن کی عالمی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
    اب اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم آبنائے ہرمز مکمل طور پر نہیں کھل سکی ہے۔
    اسلام آباد میں بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’عالمی منڈیوں میں ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا ہفتہ وار تیل کا بل 30 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔‘
    انہوں نے مزہد کہا کہ وفاقی حکومت نے جمعے کو نئی قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔
    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ کہ ملک کی ایندھن کی کھپت ’گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ایندھن کی سبسڈی بڑھانے کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
    اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو ایک مرتبہ پھر سراہا اور کہا کہ اسلام آباد میں ایران۔امریکا مذاکرات کے دوران بہت زیادہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمت نہیں ہاری اور یوں سیز فائر میں توسیع ممکن ہو سکی۔
    11 اور 12 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے سے جاری دو ہفتوں کے لیے سیز فائر میں توسیع بھی ممکن ہو سکی تھی۔
    اس سلسلے میں وزیراعظم نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
    انہوں نے کہا کہ کئی اہم شخصیات کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر میں توسیع ممکن ہو سکی۔
    وزیراعظم نے کہا: ’ایران اور امریکا کے درمیان 11 اپریل کی رات پاکستان میں ہونے والے مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے تک جاری رہے۔ یہ ایک طویل میراتھن سیشن تھا۔ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور اور مخلصانہ کوششیں کی گئیں۔ ان کوششوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسحاق ڈار، اور دیگر اہم شخصیات نے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سیز فائر میں توسیع دی گئی، جو اب بھی جاری ہے۔‘
    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس جانے سے قبل انہیں فون پر بتایا کہ وہ اپنی قیادت سے مشورے کے بعد جلد از جلد جواب دیں گے۔

    Related Posts

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

    فیکٹری ورکرز کی مزدا ویگنوں کی ٹکر، 20 مزدور زخمی، ویڈیو دیکھئیے

    مقبول خبریں

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

    لگاتار بمباری کی 11 ویں رات، ایران کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنایا تو تہران بھی امریکی جوہری تنصیبات اڑا دے گا: ایرانی اخبار کیہان

    نہم کلاس کا طالبعلم میٹرک کے پیپرزکی چیکنگ کرنے لگا،ویڈیووائرل

    صحت کی افواہیں یا فٹبال کا میچ؟ امیتابھ بچن نے سرجری اور آئی سی یو کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.