کراچی :عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد 49 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 4788 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
ملک میں چاندی کے نرخ میں بھی کمی ہوئی ہے، 145 روپے سستی ہونے کے بعد فی تولہ چاندی کے نرخ 8417 روپے ہو گئے۔
ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث سامنے آئی ہے۔

