نیویارک+لندن+ٹوکیو+سیئول+نئی دہلی+کراچی:تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وال اسٹریٹ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار پر مثبت اثر۔۔۔گرین زون میں داخل ہوگئیں۔
امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ڈاؤ جونز فیوچرز میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ اقتصادی اضافہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ میں دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد دیکھا جا رہا ہے۔ آج بازار کھلنے کے بعد ایشیائی منڈیوں بشمول بھارت میں بھی اسی طرح کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ نفٹی انڈیکس گرین زون میں داخل ہو کر اسی طرح کے اشارے دے رہا ہے۔جاپان کے نکئی 225 انڈیکس میں 4.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یادرہےعالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بہت زیادہ دلچسپی دیکھنے میں آئی اور خریداری کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے حصص اپر لاک پر پہنچ گئے جس کے بعد انڈیکس بھی 12920 پوائنٹس تک بڑھ گیا جو انڈیکس کے پانچ فیصد سے زیادہ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اپر سرکٹ کے اصول کے تحت کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وال اسٹریٹ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

