Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سوشل میڈیا پر ‘نو بال’ نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی: پی سی بی کا 2 کروڑ روپے جرمانہ، دوبارہ معذرت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت موقف اپناتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ تادیبی کارروائی سوشل میڈیا پر ایک متنازع پیغام اپ لوڈ کرنے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے، جسے بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور سنٹرل کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
    پی سی بی کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد فیصلہ سنایا کہ نسیم شاہ سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 27 مارچ کو جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں فاسٹ باؤلر نے ذاتی طور پر پیش ہو کر غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی، لیکن کمیٹی نے پیشہ ورانہ معیار اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی کے تحت جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔
    اس معاملے میں پی سی بی نے صرف کھلاڑی کو ہی سزا نہیں دی، بلکہ نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی اس غفلت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فوری طور پر برطرف کرنے کے بعد بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی مینجمنٹ ٹیموں کو بورڈ کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔
    نسیم شاہ کا وضاحتی بیان: "غلطی میری ٹیم کی تھی”
    جرمانہ عائد ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے ردعمل میں دوبارہ معافی مانگی اور اصل صورتحال واضح کی۔ ان کا کہنا تھا کہ:
    "متنازع پوسٹ میرے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی تھی بلکہ یہ میری مینجمنٹ ٹیم کی ایک بڑی غلطی تھی۔ تاہم، میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔”
    نسیم شاہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سیٹ اپ میں ضروری تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کی کوئی بھی پریشان کن صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

    A recent post from my account was made by my management team and does not reflect my views.

    I take full responsibility for my platform and have implemented the necessary changes to ensure this does not happen again.

    I sincerely apologise to everyone affected by this misuse of…

    — Naseem Shah (@iNaseemShah) March 30, 2026


    یادرہے جمعرات 26 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں درج تھا کہ ’ان کے ساتھ ملکہ کی طرح کا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے؟‘
    یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس میں نسیم شاہ کے فینز اور کرکٹ مبصرین اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ یہ نسیم شاہ کے لیے مستقبل میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔
    نسیم شاہ کا مؤقف تھا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے بعد میں کامیابی سے بحال کرا لیا گیا تھا۔

    Related Posts

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سکول میں بطور استاد پہلا دن، پڑھانے کے بعد ٹیسٹ بھی لیا

    17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

    امریکا نے ایران سے جنگ میں مالی وفوجی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    مقبول خبریں

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سکول میں بطور استاد پہلا دن، پڑھانے کے بعد ٹیسٹ بھی لیا

    17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

    امریکا نے ایران سے جنگ میں مالی وفوجی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    جمہوریت محض سیاسی نظام نہیں بلکہ فلاحی معاشرے کی منزل ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام

    بجلی و پٹرولیم بحران پر حکومت کا بڑا اقدام: ہفتے میں اب کتنے دن کام ہوگا؟

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.