ملتان:بدبودار شوہر سے نجات دلائی جائے بیوی عدالت پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق وقار گجر نامی شخص کی اہلیہ نے ملتان کی عدالت میں علیحدگی کی درخواست دائر کرتے ہوئے دلچسپ وجہ بیان کی ہے ، ان کاکہنا ہے کہ ان کا شوہروقار گجر کسی کئی دن نہیں نہاتا جبکہ نہ شیو کرتا ہے انہوں نے اسے انتہائی غلیظ شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انتہائی بدبو آتی ہے اس کے قریب نہیں کوئی بیٹھ سکتا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقار گجر اس بدبو کو چھپانے کے لئے پرفیوم استعمال کرتا ہے، عدایت نے جوڑے کو چھ ماہ تک علیحدہ رہنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی جبکہ طلاق کے معاملے پر بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

