Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی، طوفانی بارش سے چھتیں اڑ گئیں،دیواریں گر گئیں، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
    کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر کر دیا۔ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آ گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
    محکمہ موسمیات نے آج دوپہر کے بعد ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے ساتھ تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
    رات گئے ہونے والی بارش کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 20 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں دیوار گرنے سے 13 افراد جان سے گئے اور 3 زخمی ہوئے۔
    زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد بارش سے بچنے کے لیے ایک عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
    قائد آباد کی مجید کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی ساڑھے تین میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت پینتالیس سالہ شیتا کے نام سے ہوئی کورنگی پانچ نمبر میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
    شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے بھی ایک شخص کی جاں بحق، جبکہ گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ کلفٹن میں درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔
    بارش کے باعث شہر کے کئی اہم علاقوں جیسے صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، بہادرآباد، طارق روڈ، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے، سائن بورڈز گر گئے اور کچے مکانات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ماڑی پور میں 22، گلستان جوہر میں 13 اور کیماڑی میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ائرپورٹ کے اولڈ ایریا، شارع فیصل اور سعدی ٹاؤن میں نو نوملی میٹر، جناح ٹرمینل پر آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    Related Posts

    خانیوال: پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

    سکھر میں انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن: رہائشی علاقوں سے غیر قانونی مویشی باڑے صف ہستی سے مٹ گئے

    گمس گمبٹ میں بنیادی سرجیکل مہارتوں پر ہینڈز آن ورکشاپ کا انعقاد، طبی پیشہ ور افراد کی تربیت

    مقبول خبریں

    فرانس میں تشدد کے لیے مسلمان تارکینِ وطن ذمہ دار نہیں، صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے دعووں کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دینے کا اعلان

    رات کے وقت ٹانگوں میں درد یا کھینچاؤ: کیا یہ کسی سنگین طبی مسئلے کی علامت ہے؟

    جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار، فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں مزاحمت جاری

    خانیوال: پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

    بھریا روڈ پر افسوسناک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.