Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      "ہیلو مسٹر پریزیڈنٹ!”صحافیوں اور کرپٹو ٹائیکونز کے پاس ٹرمپ کا براہِ راست نمبر پہنچ گیا، ہر 12 منٹ بعد ایک کال!

      میٹا کا بڑا فیصلہ: انسٹاگرام سے اہم فیچر کا خاتمہ ، اب خفیہ گفتگو کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لینا ہوگا!

      ”ہرنوں کا جزیرہ خارگ“ایران سمیت دنیا بھر کے لئے اتنا اہم کیوں ہے؟

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں: سرفراز بگٹی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے کئی معصوم جانیں بچالیں، ایک معصوم کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا، نوجوانوں کو جس طرف لے جایا جا رہا ہے، یہ بلوچ روایت نہیں، بلوچستان کے لوگ دہشت گردی کو قبول نہیں کرتے، حکومت اپنے بیانیے پر کھڑی ہے کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے، نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچانا ہے۔
    بدھ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا ہے، خودکش حملے کے لیے ایک معصوم کو تیار کیا جارہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بلوچستان کو محفوظ بنایا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_pz75w5at.mp4

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں، یہ کارروائی بلوچستان میں امن و سلامتی کے لیے اہم ہے۔
    گرفتار خاتون لائبہ نے نیوز کانفرنس میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع خضدار سے تعلق رکھتی ہے اور اسے طالبان کمانڈر ابراہیم نے خودکش بمباری کے لیے ذہن سازی کے بعد تیار کیا، ان کی باتوں سے متاثرہوکر میں خودکش بننے پر راضی ہوئی۔
    لائبہ نے مزید بتایا کہ مجھے خودکش مشن کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن گرفتار ہوگئی۔ مجھے ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ مزید لڑکیوں کو خود کش حملوں کے لیے تیار کروں لیکن میں تمام خواتین سے کہتی ہوں ایسی دہشت گرد کارروائیوں سے دور رہیں۔
    سرفراز بگٹی نے کہا کہ لائبہ کی کہانی سب کے سامنے ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے، بلوچستان کے عوام دہشت گردی کو قبول نہیں کرتے اور نوجوانوں کو جس راستے پر ڈالا جا رہا ہے وہ بلوچ روایات کے خلاف ہے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے اور بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے جب کہ ریاست کے خلاف منظم انداز میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے بیانیے پر قائم ہے اور نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچانا ضروری ہے، پاکستان کے خلاف لائبہ کو استعمال کیا جانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔
    سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے صرف بیانات نہیں دیے بلکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں جب کہ افغان مہاجرین کی واپسی بھی ریاست کا فیصلہ ہے۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر نے بلوچ معاشرے میں خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

    Related Posts

    واشنگٹن میں ‘خفیہ ہاتھوں’ کی تلاش: کیا صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف گمراہ کیا گیا؟ سی آئی اے کی تحقیقات نے کھلبلی مچا دی!

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    کابل میں افغان طالبان کے ڈرون اور گولہ بارود کے ذخیرے کو نشانہ بنایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    مقبول خبریں

    ایرانی انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب بھی شہید ،مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی مسترد کردی،آبنائے ہرمز پر بنکر بسٹر بموں سے حملہ،

    23 مارچ کو یومِ پاکستان پریڈ و دیگر تقریبات منسوخ،

    واشنگٹن میں ‘خفیہ ہاتھوں’ کی تلاش: کیا صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف گمراہ کیا گیا؟ سی آئی اے کی تحقیقات نے کھلبلی مچا دی!

    29 روزے یا 30؟  رویتِ ہلال کمیٹی نے عید الفطر 2026ء کی تاریخ کا پتا دے دیا!

    "ایران خطرہ نہیں، جنگ لابی کے دباؤ پر شروع ہوئی” امریکاکے انسداد دہشت گردی چیف نے استعفا دیدیا، اچھا ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

    بلاگ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    ”جنگ گلے پڑ گئی“ میاں حبیب کا کالم

    Lady Behind the Transformation of Public Health Practice

    ڈاکٹر یا ڈاکو: کمیشن کے الزام، مہنگے ٹیسٹ اور سرکاری اسپتال سے نجی کلینک تک کا راستہ

    ڈینگی موت کا کھیل شروع ؟ انتظامی مجرمانہ غفلت،، کون سے انتظامی افسران تبدیل ہو ں گے ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.