Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حملے دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، ایران کی تجاویز کا جائزہ لےرہا ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پام بیچ ، فلوریڈا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی خراب یا نامناسب معاہدے کی اجازت نہیں دیں گے۔فلوریڈا کے علاقے ویسٹ پام بیچ میں میامی روانگی سے قبل ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اس بات کا امکان موجود ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے حملے دوبارہ شروع کر دے۔‘

    انہوں نے حالیہ فوجی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کا 85 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، جو خطے میں ایک وقت میں سب سے طاقتور سمجھی جاتی تھی، مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اس کے 159 جہاز اب سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ دباؤ ایران کی حکومت پر اثر ڈال رہا ہے،یہ سب ایران کے اپنے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی امن تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مگر اسے تسلیم کرنے کے امکان پر شک کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی فوجی افسر نے اشارہ دیا ہے کہ ’لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا امکان‘ موجود ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ ’جلد ہی ایران کی جانب سے بھجوائے گئے پلان کا جائزہ لینے والا ہوں، مگر میرا نہیں خیال کہ یہ قبول کیے جانے کے قابل ہے اور انہوں نے ابھی تک اس کی مناسب قیمت ادا نہیں کی جو انہوں نے 47 برس کے دوران انسانیت اور دنیا کے ساتھ کیا ہے۔‘

    سنیچر کو فلوریڈ کے ریسٹ بیچ پر میامی کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے قبل جب صدر ٹرمپ سے ایران کی جانب سے آنے والی تجویز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کے معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی حتمی عبارت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے ایران کو خبردار بھی کیا کہ اگر اس نے غلط رویہ اختیار کیا تو دوبارہ حملے شروع ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

    ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے سنیچر کو کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسترد کی جانے والی تجویز کو مان لیا جائے تو آبنائے ہرمز کے راستے جہاز رانی کھل جائے گی اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی ختم ہو جائے گی جبکہ جوہری پروگرام پر بات چیت بعد میں ہو سکتی ہے۔

    اس سوال کہ ’ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جا سکتے ہیں؟‘ کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہنا چاہتا میرا مطلب ہے کہ یہ میں کسی رپورٹر کو نہیں بتا سکتا۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں لکھا کہ ’ایران نے گزشتہ 47 برسوں کے دوران انسانیت اور دنیا کے خلاف اپنے اقدامات کی ابھی تک اتنی بڑی قیمت ادا نہیں کی۔‘

    صحافیوں کے سوالات کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں معاہدے کے مجموعی ڈھانچے سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تفصیلی متن انھیں فراہم کیا جانا ہے۔

    ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں قبل از وقت ختم نہیں کرے گا، ان کے بقول وقت امریکا کے حق میں ہے اور ایران کے خوراک کے ذخائر تین ماہ میں ختم ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ایک نیا نظام قائم ہو رہا ہے اور واشنگٹن یہ دیکھ رہا ہے کہ بات چیت کس سے کی جائے، کیونکہ ان کے مطابق ایرانی قیادت کی پہلی اور دوسری صف اور تیسری صف کا نصف حصہ ختم کیا جا چکا ہے۔

    امریکی صدر نے ایرانی قیادت میں وضاحت کے فقدان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واضح فریق موجود نہیں ،جس سے مذاکرات کیے جا سکیں۔

    انہوں نے اسلام آباد کے ذریعے پیش کیے گئے ایران کے حالیہ تجویز پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔فوجی آپشن سے متعلق سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس دو ہی راستے ہیں: یا تو معاہدہ کرے یا مکمل تباہی کا سامنا کرے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اسی تناظر میں ویب سائٹ ”ایکسيوس” (Axios) نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے اندازے کے مطابق ایران پر عائد غیر معمولی بحری محاصرہ اسے تقریباً 5 ارب ڈالر کی تیل آمدنی سے محروم کر چکا ہے۔

    ایکسيوس کے مطابق اس وقت خلیج میں مجموعی طور پر 31 تیل بردار جہاز موجود ہیں، جن میں 5 کروڑ 30 لاکھ بیرل ایرانی تیل لدا ہوا ہے، ان کی مالیت کم از کم 4 ارب 80 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے نئی آئل ٹینکرز بھرنے میں مشکلات کے باعث پرانے جہازوں کو عارضی ذخیرہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

     

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.