Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میٹا کا بڑا فیصلہ: انسٹاگرام سے اہم فیچر کا خاتمہ ، اب خفیہ گفتگو کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لینا ہوگا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر 8 مئی 2026 کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔
    ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’این گیجٹ‘ کے مطابق یہ فیچر کبھی بھی تمام صارفین کے لیے ڈیفالٹ پر دستیاب نہیں تھا۔
    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل صرف مخصوص ممالک کے صارفین ہر چیٹ کے لیے الگ سے اس فیچر کو فعال کر سکتے تھے۔
    میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس فیچر کو ختم کرنے کی وجہ کم استعمال ہے۔ بہت کم لوگ انسٹاگرام پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے۔‘
    انہوں نے بتایا کہ ’جو لوگ محفوظ اور انکرپٹڈ میسجنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں، جہاں یہ فیچر پہلے سے ڈیفالٹ پر موجود ہے۔‘
    ’میٹا‘ نے سنہ2016 میں واٹس ایپ چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کروائی تھی۔ سنہ 2019 میں مارک زکر برگ نے کہا تھا کہ ’کمپنی کی ایپس کو زیادہ پرائیویسی پر مبنی بنانا ضروری ہے۔‘ سنہ2021 میں کمپنی نے کہا تھا کہ میسنجر میں انکرپشن کو مضبوط بنانے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور یہ 2023 میں ڈیفالٹ فیچر کے طور پر آنا شروع ہوا تھا۔
    ’میٹا‘ کی انکرپشن پالیسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بچوں کے تحفظ کی تنظیمیں تنقید کرتی رہی ہیں، کیونکہ سخت انکرپشن کی وجہ سے بچوں کو نشانہ بنانے والے مجرموں کو پکڑنا مشکل ہوتا ہے۔
    حال ہی میں نیو میکسیکو میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے ایک مقدمے کے دوران یہ معاملہ دوبارہ سامنے آیا۔ اس دوران کمپنی کے خفیہ دستاویزات میں دیکھا گیا کہ میٹا کے حکام اور محققین سیکیورٹی اور پرائیویسی کے درمیان توازن پر بحث کرتے رہے۔
    مارک زکر برگ نے کہا کہ ’حفاظتی مسائل کی وجہ سے میسنجر میں انکرپشن میں وقت لگا، لیکن زیادہ تر لوگ اسے مثبت سمجھتے ہیں۔‘
    اب انسٹاگرام صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال نہیں کر سکیں گے لیکن وہ واٹس ایپ کے ذریعے محفوظ اور خفیہ چیٹ جاری رکھ سکتے ہیں۔

    Related Posts

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    مقبول خبریں

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    “ایران کا اسرائیل کو انوکھا تحفہ “

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.