Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز چھڑانے کیلئے امریکا کا بڑا حملہ،تہران لرز اٹھا، بندرلیگہ میں کھڑے ایرانی بحری جہاز غرق،بحرین آئل ریفائنری تباہ،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران+ تل ابیب+ واشنگٹن+ ریاض+مناما+دبئی:تہران میں آج شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دھماکے شہر کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس مقام کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دھماکے شہر کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف آبنائے ہرمز کو ایرانی قبضے سے چھڑانے کے لئے بندر لنگہ بندرگاہ کے قریب کئی ایرانی فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ مقام تزویراتی طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ‘آبنائے ہرمز’ کے قریب واقع ہے، جسے دنیا بھر کی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے سب سے حساس بحری گزرگاہ مانا جاتا ہے۔ اس حملے کے بعد خطے میں سمندری آمد و رفت اور سیکیورٹی کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_qqxrmtuf.mp4

    ایران میں گزشتہ نو دنوں میں 1255 سے زائد افراد ہلاک، 12000 زخمی
    ایران کے نائب وزیر صحت علی جعفریان نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ایران میں گزشتہ نو دنوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ نائب وزیر صحت کے مطابق 12,000 سے زیادہ لوگ زخمی اور 1,255 لوگ مارے گئے۔ مقتولین کی عمریں آٹھ ماہ سے لے کر 88 سال کے درمیان تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 200 خواتین بھی شامل ہیں۔ مناب ایلیمنٹری سکول میں 168 بچے مارے گئے۔ 55 ہیلتھ کیئر ورکرز زخمی اور 11 ہلاک ہوئے جن میں چار ڈاکٹر، دو نرسیں اور تین ایمرجنسی ورکرز شامل ہیں۔
    بحرین کی آئل ریفائنری بھی تباہ
    بحرین پر پیر کے روز ایک ایرانی حملے میں ملک کی واحد آئل ریفائنری میں بظاہر آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد ہوا میں دھوئیں کے گہرے بادل پھیل گئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_cr90t5wt.mp4

    آن لائن ویڈیو میں مبینہ طور پر سیترا ریفائنری میں لگنے والی آگ کو دکھایا گیا ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بعد میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ "مامیر میں ایک تنصیب کو نشانہ بنانے والی ایرانی جارحیت کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس میں مادی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔” مامیر ریفائنری سے ملحق بحرین کا ایک گاؤں ہے۔
    قطر میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے پر313 افراد گرفتار
    قطری وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے اکنامک اینڈ الیکٹرانک کرائمز ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف قومیتوں کے 313 افراد کو اس بنیاد پر گرفتار کیا کہ انھوں نے ویڈیوز بنائیں اور پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
    قطر کے مطابق ان ملزمان نے گمراہ کن معلومات اور افواہیں شائع کیں جو رائے عامہ کو مشتعل کرنے والی ہیں۔
    ایران جنگ کا خاتمہ مشترکہ فیصلہ ہوگا: ٹرمپ
    اتوار کو ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​کا خاتمہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے ساتھ "مشترکہ” فیصلہ ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا، "میرے خیال میں یہ باہمی ہے۔۔۔ تھوڑا سا۔ ہم بات کر رہے ہیں۔ میں صحیح وقت پر فیصلہ کروں گا، لیکن ہر چیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔”

    اسرائیل کا لبنان حملے میں سفید فاسفورس کا استعمال، ہیومین رائٹس واچ
    ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق سات تصاویر کی تصدیق کی گئی ہے جن میں یُحمور کے رہائشی قصبے پر سفید فاسفورس گولہ باری اور کم از کم دو گھروں میں آگ لگنے کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ تین مارچ کو پیش آیا۔
    ہیومن رائٹس واچ کے محقق رمزی کیس نے کہا کہ ’رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کا سفید فاسفورس استعمال غیر قانونی اور نہایت تشویشناک ہے، جس کے شہریوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔‘
    انھوں نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس کے جلانے والے اثرات موت یا ایسے شدید زخم پیدا کر سکتے ہیں جو عمر بھر کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
    ایچ آر ڈبلیو نے سات تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی محلِ وقوع کی نشاندہی کی ہے جن میں فضائی دھماکے کے ذریعے سفید فاسفورس دکھائی دیتا ہے، اور شہری دفاع کے کارکن گھروں اور ایک گاڑی میں لگی آگ بجھا رہے ہیں

    Related Posts

    امریکا نے ایران کے 130 ملین ڈالر سے زائد کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیے

    فیفا عالمی کپ 2026: سیمی فائنل میں فرانس کی شکست کے بعد شورش والا ماحول، راجدھانی پیرس میں فساد برپا، کئی افراد زخمی

    ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیت لیا

    مقبول خبریں

    بھائی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سسرال والوں سے مل اپنی بہن کو ق ت ل اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا

    چین کے تعاون سے چلنے والی سیندک کان کو سکیورٹی خدشات کے باعث بندش کا خطرہ

    مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ میں الیکٹرک بس سروس کا آن لائن افتتاح

    مریم نواز شریف کا چنیوٹ کے باسیوں کے لئے الیکٹرو بس سروس کا تحفہ

    وفاقی آئینی عدالت کا حارث اسٹیل مل ریفرنس ختم کرنے پر نیب کو نوٹس جاری

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.