Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
    امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں قائم 14 افراد، اداروں اور طیاروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
    محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق یہ اقدام ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی بحالی کی کوششوں کو روکنے اور شاہد سیریز کے ڈرونز کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جنہیں واشنگٹن کے مطابق امریکی مفادات اور خطے کے توانائی کے انفراسٹرکچر کے خلاف استعمال کیا گیا۔
    پابندیوں میں ان نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جوماہان ایئر سے منسلک ہیں، جس پر اسلحہ اور بغیر پائلٹ طیارہ سسٹمز کی ترسیل کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ میزائل کے ایندھن سے متعلق اجزا فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی عسکری سرگرمیوں میں معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا اور ”مالی ذرائع کا سراغ لگا کر“ ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل ذخائر میں کمی کے بعد پیداواری صلاحیت بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ وہ شاہد سیریز کے یکطرفہ حملہ آور ڈرونز پر بھی زیادہ انحصار کر رہا ہے۔
    پابندیوں کے تحت غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے آفس (او ایف اے سی) نے ایسے افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے جو ایران کے لیے اسلحہ یا اس کے پرزہ جات کی خریداری یا ترسیل میں ملوث رہے۔
    ان پابندیوں کے بعد امریکی شہریوں یا امریکا میں موجود افراد کے لیے ان فہرست میں شامل عناصر کے ساتھ کسی بھی مالی یا کاروباری لین دین پر پابندی ہوگی۔
    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور جنگ بندی کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔

    Related Posts

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    ایرانی سفیر کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    مقبول خبریں

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    جنگ بندی میں توسیع، خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    سنجیو کمار، زینت امان کے بارے میں اداکارہ ممتاز کا ایسا بیان کے سب توبہ توبہ کراٹھے

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.