Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’میں مداخلت نہ کرتا تو پاک-بھارت ایٹمی جنگ میں ساڑھے 3 کروڑ لوگ مارے جاتے‘: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دھماکہ خیز دعویٰ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے اپنا سالانہ ‘سٹیٹ آف دی یونین’ خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیا سمیت عالمی سیاست کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں مداخلت کر کے ایک ہولناک ایٹمی جنگ کو روکا، جس میں کروڑوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔
    پاک-بھارت تنازع اور شہباز شریف کا تذکرہ
    امریکی پارلیمنٹ سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ مئی کے مہینے میں پاکستان اور انڈیا کے مابین تنازع اس قدر سنگین ہو چکا تھا کہ ایٹمی جنگ چھڑنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ بروقت مداخلت نہ کرتا تو اس جنگ کے نتیجے میں تقریباً تین کروڑ پچاس لاکھ (35 ملین) افراد لقمہ اجل بن سکتے تھے۔ انہوں نے اپنے اس اقدام کو عالمی امن کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
    ریکارڈ ساز خطاب اور اقتصادی ایجنڈا
    ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ خطاب ایک گھنٹہ اور 50 منٹ تک جاری رہا، جس نے سنہ 2000 میں بل کلنٹن کی جانب سے قائم کردہ طویل ترین خطاب کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے وائٹ ہاؤس واپسی کے پہلے سال کو ’تاریخی تبدیلی‘ کا سال قرار دیا اور اپنے اقتصادی ایجنڈے کی کامیابیوں پر زور دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے اقتدار کے پہلے 10 مہینوں میں انہوں نے دنیا بھر میں جاری ’آٹھ جنگیں‘ ختم کیں۔
    ایران کے خلاف سخت موقف اور ‘آپریشن مڈ نائٹ ہیمر’
    صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری عزائم پر سخت تنقید کی اور گزشتہ سال ہونے والے امریکی حملے، جسے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کا نام دیا گیا، کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے باوجود تہران اپنے عزائم سے باز نہیں آیا۔ ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا:
    "ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، میں اسے کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔”
    انہوں نے واضح کیا کہ وہ مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں لیکن ان کی پالیسی ’طاقت کے ذریعے امن‘ (Peace through Strength) پر مبنی ہے، جس کے تحت امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور ترین قوت بنایا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

    جنگ بندی میں توسیع، خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    مقبول خبریں

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    جنگ بندی میں توسیع، خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    سنجیو کمار، زینت امان کے بارے میں اداکارہ ممتاز کا ایسا بیان کے سب توبہ توبہ کراٹھے

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.