Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

      پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوہاٹ، پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 5اہلکار دو راہگیر شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوہاٹ:خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل سمیت 5 پولیس اہلکار، گاڑی میں بیٹھا ایک ملزم اور ایک راہ گیر شھید ہو گئے۔
    منگل کو خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کوہاٹ کے نواحی علاقے تحصیل لاچی شکردرہ روڈ پر پولیس وین پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
    دہشت گردوں نے بعد ازاں پولیس موبائل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں چار جاں بحق پولیس اہلکار مکمل طور پر جھلس گئے، فائرنگ میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لکیر ہے اور ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
    سہیل آفریدی نے کہا کہ ’صوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔‘
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’ دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    صدر آصف زرداری کا اظہار افسوس

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
    صدر زرداری نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکار ہماری قوم کا فخر ہیں۔”
    صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی

    Related Posts

    عمران خان کا اپنی آنکھ متاثر کرنے اور قیدِ تنہائی میں رکھنے میں مبینہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    اڈیالہ جیل کے قریب نالے میں گر کر عمران خان کی بہن نورین نیازی زخمی

    خلیج میں عسکری نقل و حرکت: کیا ایران، روس اور چین کا گٹھ جوڑ امریکہ کو بڑے جال میں پھنسا لے گا؟ کشیدگی کے اثرات پاکستان تک پہنچنے کا خدشہ

    مقبول خبریں

    اڈیالہ جیل کے قریب نالے میں گر کر عمران خان کی بہن نورین نیازی زخمی

    “بے نقاب ٹی وی کا اعزاز“ بے نقاب کی خبر پھر سچ ثابت، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تبادلے، عید کے بعد مزید تبادلوں کا جھکڑ متوقع

    جوا ایپس پروموشن کیس، ڈکی بھائی کے بنک اکاؤنٹس بحال،یوٹیوب چینل بھی کھل گیا

    پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

    سیاسی میدان میں ہلچل: ‘ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس’؛وزیراعلیٰ کے وارنٹ برقرار، 9 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

    بلاگ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    پانچ سو گاڑیوں اور 700 رکشوں سے مبینہ بھتہ وصولی کا نیٹ ورک بے نقاب،،فرنٹ مین کے ذریعے رقوم اکٹھی کرنے کا انکشاف

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    ”بینائی اور ڈیل“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.