Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا”؛ علیمہ خان عمران خان کے علاج میں رکاوٹ بنتی رہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علیمہ خان عمران خان کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی تھیں، علیمہ خان ہمیشہ عمران خان کے علاج کے لیے منع کردیتی تھیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہا کہ اگر ہم مان گئے تو معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا۔
    لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا گیا، ہم عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہتے، ہم اپوزیشن سے رابطے میں تھے، ہم نے انہیں یقین دلایا کہ عمران خان کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے آئی اسپیشلسٹ کا نام تجویز کرنے کا بھی کہا، ہمیں کہا گیا عمران خان کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے بہترین ڈاکٹرز کا انتخاب کیا، ان ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی قیادت کو بریفنگ دی کہ عمران خان کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم اپوزیشن سے رابطے میں تھے، ہم چاہتے تھے پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی میں معائنہ ہو، بہترین سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹرز نے عمران خان کا معائنہ کیا مگر سڑکوں کی بندش کرکے عوام کو تکلیف پہنچائی گئی۔
    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے علاج سے متعلق بیرسٹر گوہر کو بھی آگاہ کیا، انہیں کہا کہ اڈیالہ جیل پہنچ جائیں مگر وہ نہیں آئے، ہم نے اپوزیشن کو کہا کہ آپ آجائیں اور اپنے ڈاکٹرز کو ساتھ لے آئیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی صحت سے زیادہ اپنی سیاست کے بارے میں فکر مند ہیں، اس حوالے سے انتشار پھیلانے کی بھی کوشش کی گئی حالاں کہ میڈیکل رپورٹس بالکل درست ہے اور ڈاکٹروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا، علیمہ خان عمران خان کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی تھیں، علیمہ خان ہمیشہ عمران خان کے علاج کے لیے منع کردیتی تھیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہا کہ اگر ہم مان گئے تو معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاج کے معاملے پر بھونڈی سیاست کی جارہی ہے، میڈیکل رپورٹ سب کے سامنے ہے، پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے، ہم اب بھی کہہ رہے ہیں اگر کوئی ٹیسٹ رہ گیا ہے تو بتائیں۔

     

    Related Posts

    صوابی: ایپکا تحصیل ٹوپی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری، سید جمال خان نے صدر کا حلف اٹھا لیا

    حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر آمادہ، ملاقات کل ہوگی

    ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2027 شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کتنی مرتبہ ہوگا?

    مقبول خبریں

    مدینہ منورہ: گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحادی افواج کی کارروائی

    کرناٹک: ووٹر لسٹ سے 45 لاکھ سے زائد نام خارج کرنے کی سازش؟ ڈی کے شیوکمار کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ

    گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

    ‘ستری 3’ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی؛ یہ فلم 2027 میں سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی

    دلت خاتون کو اسپتال میں داخل نہ کرنے کا الزام، سڑک کنارے ڈلیوری، غفلت پر ڈاکٹر کی سروس ختم

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.