Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی اپنی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ابوظہبی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید ال نهيان سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی، خصوصاً اقتصادی اشتراک، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔
    ملاقات کے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
    بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دہائیوں سے پاکستان کی معیشت اور سکیورٹی کے لیے جاری سرمایہ کاری اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سکیورٹی سے جڑا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے۔
    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ کوششوں کے ذریعے باہمی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دیں گے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔

     

    Related Posts

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    احاطہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں  تصادم ، فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار، چار افراد زخمی

    مقبول خبریں

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    میلسی:سعودیہ پلٹ شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    ”بے نقاب کا اعزاز“ سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خبر دی

    الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

    مودی کا دورہ ،متحدہ عرب امارات نے بھارت سے اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کرلیا،

    بلاگ

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.