Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوکرین میں غیرملکی افواج کو ”جائز ہدف “ تصور کیا جائے گا، روس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو: روس کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیرملکی فوجی دستے کی تعیناتی یا انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بیرونی مداخلت تصور کیا جائے اور ان کو جائز ٹارگٹ کے طور پر دیکھا جائے گا۔
    برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری کیے بیان میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا حوالہ دیا گیا ہے۔
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرگئی لاروف نے مذکورہ موقف ایک سوال کے جواب میں اختیار کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا گیا اور کہا کہ وہ تنازع کے پیھچے کی بنیادی وجوہات کو سمجھتے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین میں فوجی دستوں کی تعیناتی، ویئر ہاؤسز اور دوسرے انفراسٹرکچر کی تعمیر قابل قبول نہیں ہے اور اس کو بیرونی مداخلت اور روس کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ سمجھا جائے گا۔‘
    بیان کے مطابق ’وہ مغربی ممالک جنہوں نے امن معاہدے کے لیے یوکرین میں ممکنہ تعیناتی پر مشاورت کیا، ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو بھی غیرملکی فوجی دستے تعینات کیے گئے بشمول جرمنی کے، تو وہ ہماری مسلح افواج کے جائز اہداف بن جائیں گے۔‘
    امریکہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور رواں ہفتے متحدہ عرب امارات میں اسی مقصد کے تحت روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان دوسری سہ فریقی ملاقات بھی ہونے والی ہے۔
    بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یوکرینی علاقہ روس کو دینے کا معاملہ معاہدے کے لیے ہونے والی کوششوں کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
    کیئف کی جانب سے روس کے مطالبے کو مسترد کیا گیا ہے کہ وہ ڈونباس کے علاقے کو چھوڑ دے۔
    ماسکو پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین میں مغربی ممالک کی فوج کو برداشت نہیں کرے گا۔
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو اس تنازع کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
    بیان میں صدر ٹرمپ کو مغرب کے ان چند سیاست دانوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے جنہوں نے یوکرین کے مسئلے کے حل کے لیے ماسکو کے ساتھ نہ صرف ٹھوس بات چیت شروع کرنے کے لیے نہ صرف پیشگی شرائط ماننے سے انکار کیا بلکہ اس سے متعلق بنیادی وجوہات کے بارے میں عوامی سطح پر بات بھی کی۔

    Related Posts

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    مقبول خبریں

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.