Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غلامانہ دور کی نشانیاں ختم: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، ایس ایچ او کو ’بخدمت جناب‘ لکھنا ممنوع قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : عدالتِ عظمیٰ نے پاکستان میں پولیس اور عوام کے تعلق کی نئی تشریح کرتے ہوئے نوآبادیاتی دور کی ‘غلامانہ زبان’ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے اپنے تاریخی فیصلے میں واضح کیا ہے کہ پولیس افسران عوام کے خادم ہیں، آقا نہیں، اور ریاستی رویوں میں تبدیلی اب ناگزیر ہو چکی ہے۔’بخدمت جناب‘ اور ’فریادی‘ جیسے الفاظ قصہ پارینہعدالت نے پولیس کو دی جانے والی درخواستوں میں استعمال ہونے والی مخصوص اصطلاحات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے

    ایس ایچ او (SHO) کا مرتبہ:

    اب درخواستوں میں "بخدمت جناب SHO” لکھنا ممنوع ہوگا۔ اس کی جگہ صرف "جناب SHO” لکھا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ عوام ایس ایچ او کے نوکر نہیں ہیں جو ‘بخدمت’ جیسے الفاظ استعمال کریں۔

    ’فریادی‘ پر پابندی:

    پولیس کارروائی میں اب کسی بھی شہری کے لیے ’فریادی‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوگا، کیونکہ یہ لفظ حق مانگنے کے بجائے ‘رحم مانگنے’ کا تاثر دیتا ہے۔

    شکایت کنندہ بمقابلہ اطلاع دہندہ:

    ایف آئی آر (FIR) درج کروانے والا اب "شکایت کنندہ” (Complainant) نہیں بلکہ "اطلاع دہندہ” (Informer) کہلائے گا۔ ’کمپلیننٹ‘ کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایات تک محدود رہے گی۔

    ایف آئی آر میں تاخیر پر سخت وارننگ

    سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج میں ہونے والی تاخیر کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ:مقدمہ درج کرنے میں سستی سے اہم شواہد ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔اگر کسی پولیس افسر نے ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کی، تو اس کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعہ 201 کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا، جس میں جوڈیشل لا کلرک محمد سبحان ملک کی جانب سے اٹھائے گئے اہم قانونی نکات کو بھی سراہا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوآبادیاتی سوچ کو مسترد کرنا اور شہریوں کے وقار کو بحال کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

    پرانی اصطلاح نئی منظور شدہ اصطلاح وجہ
    بخدمت جناب SHO جناب SHO عوام مالک ہیں، پولیس خادم
    فریادی اطلاع دہندہ / شہری شہری حق مانگتا ہے، رحم نہیں
    شکایت کنندہ اطلاع دہندہ (FIR کے لیے) قانونی عمل کی درست تعریف

    Related Posts

    سامارو: ہندو لڑکی کی عدالت میں شادی، تحفظ کی اپیل

      مسجد میں 80 سالہ بزرگ پر ڈنڈے سے حملہ، شدید زخمی

      چکوال: ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا اجلاس

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.