Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے دعوے جھوٹ، واٹس ایپ غیرمحفوظ ہے، ایلون مسک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا:دنیا کے امیر ترین کاروباری شخص، ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں اور یہاں تک کہ سگنل جیسی ایپس کی سیکیورٹی بھی مشکوک ہو سکتی ہے۔
    اپنی پوسٹ میں انہوں نے صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایلون مسک کی یہ پوسٹ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی، جس میں امریکا میں میٹا کے خلاف دائر ایک نئے مقدمے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔
    بلوم برگ کے مطابق، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین کے ایک گروپ نے میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف سان فرانسسکو کی امریکی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا تعلق آسٹریلیا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ سے ہے۔

    WhatsApp is not secure. Even Signal is questionable.

    Use 𝕏 Chat. https://t.co/MWXCOmkbTD

    — Elon Musk (@elonmusk) January 27, 2026


    مقدمہ دائر کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کو یہ یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی چیٹس مکمل طور پر محفوظ اور نجی ہیں، جبکہ حقیقت میں کمپنی مبینہ طور پر ان پیغامات کو محفوظ کرتی ہے، ان کا تجزیہ کرتی ہے اور ان تک رسائی بھی رکھ سکتی ہے۔
    مقدمے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کو واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ ان کے پیغامات صرف وہی افراد پڑھ سکتے ہیں جو اس چیٹ کا حصہ ہوں، لیکن یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔
    دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کے ملازمین، صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو کمپنی کے عوامی بیانات کے بالکل برعکس ہے۔ مقدمے میں کچھ ”نامعلوم مخبر افراد“ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر میٹا کے اندرونی طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کیں، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی تکنیکی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
    میٹا نے ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان اینڈی اسٹون کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ بے بنیاد اور فرضی کہانی پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق، واٹس ایپ گزشتہ دس برسوں سے سگنل پروٹوکول کے تحت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہا ہے اور یہ کہنا کہ صارفین کے پیغامات محفوظ نہیں، سراسر غلط ہے۔
    میٹا نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ مقدمہ کرنے والوں اور وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
    فی الحال، یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، جبکہ حتمی حقیقت و فیصلہ عدالتی عمل کے بعد ہی سامنے آ سکے گا۔

     

    Related Posts

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    مقبول خبریں

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.