Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی آئی جی عمران کشور کا اردل روم یا امید کا دروازہ؟ لاہور پولیس میں خاموش انقلاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پولیس کا نظام محض فائلوں، احکامات اور اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں، یہ دراصل انسانوں کا نظام ہے۔ ایسے انسان جو وردی کے ساتھ اپنی خواہشیں، اپنی خوشیاں اور اپنے گھر کے سکون کو بھی اتار دیتے ہیں۔ جو دن رات سڑکوں، ناکوں اور تھانوں میں کھڑے رہتے ہیں، مگر ان کی تھکن، ان کی پریشانیاں اور ان کے زخم اکثر کسی فائل میں درج نہیں ہوتے۔ ایسے میں اگر کوئی افسر اپنے ماتحت کو صرف حکم ماننے والی مشین نہیں بلکہ ایک انسان سمجھ کر سنے، تو وہ افسر نہیں رہتا، وہ سہارا بن جاتا ہے۔ لاہور پولیس لائنز میں منعقد ہونے والا اردل روم اور کھلی کچہری اسی احساس کی جیتی جاگتی تصویر تھی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے وژن کے تحت ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے چار سال بعد وہ دروازہ کھولا جو عرصہ دراز سے بند پڑا تھا۔ ماتحت کے دل تک رسائی کا دروازہ، بغیر کسی سفارش، بغیر کسی خوف کے۔ یہ کوئی کاغذی کارروائی نہیں تھی، یہ درد سننے کا فورم تھا۔ یہاں تنخواہوں کی کٹوتیوں کا دکھ بھی تھا، الاؤنسز کی فائلوں میں الجھی امیدیں بھی، علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے والے ملازمین بھی، اور وہ خاموش سپاہی بھی جو لمبی ڈیوٹی کے بعد بولنے کی ہمت نہیں کر پاتے۔ 47 تنخواہی معاملات ہوں یا رخصت، ترقی، کنفرمیشن اور اپیلز،، عمران کشور نے ہر بات کو کان سے نہیں، دل سے سنا۔ اصل فرق وہیں نظر آیا جہاں فیصلے میز پر نہیں بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیے گئے۔ کئی زخم وہیں بھر گئے، اور جو باقی رہے ان کے لیے وقت بھی دیا گیا اور یقین بھی۔ اسی لمحے پولیس ملازم نے محسوس کیا کہ وہ اکیلا نہیں ہے، اس کے پیچھے کوئی کھڑا ہے اور وہ کوئی فائل نہیں، ایک انسان ہے۔ماتحت پروری صرف سن لینے کا نام نہیں، یہ حوصلہ دینے کا نام ہے۔ اسی حوصلے کی تصویر اس وقت بھی بنی جب پولیس شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ یہ صرف ایک تحفہ نہیں تھا، یہ ریاست کا وعدہ تھا کہ جن باپوں نے وردی میں جان دی، ان کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ چار سال بعد ہونے والا یہ اردل روم ایک تلخ سوال بھی تھا اور ایک روشن جواب بھی۔ پولیس میں سننے والا کوئی باقی نہیں رہا؟ اور جواب عمران کشور کی صورت میں سامنے آیا۔ اگر نیت زندہ ہو تو نظام بھی سانس لینے لگتا ہے۔
    آج جب پولیس فورس تنقید، دباؤ اور ذہنی تھکن کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، ایسے افسران امید کی کرن بن جاتے ہیں۔ افسران جو فاصلے کم کرتے ہیں، خوف توڑتے ہیں اور ماتحت کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ وردی سب کی ایک ہے، فرق صرف کندھوں پر لگے نشانوں کا ہے۔ عمران کشور نے اس اردل روم میں خاموشی سے ایک بات کہی وہی پولیس افسر کامیاب ہے جس کے ماتحت مطمئن ہوں۔

    Related Posts

    صوابی: ایپکا تحصیل ٹوپی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری، سید جمال خان نے صدر کا حلف اٹھا لیا

    حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر آمادہ، ملاقات کل ہوگی

    ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2027 شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کتنی مرتبہ ہوگا?

    مقبول خبریں

    مدینہ منورہ: گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحادی افواج کی کارروائی

    کرناٹک: ووٹر لسٹ سے 45 لاکھ سے زائد نام خارج کرنے کی سازش؟ ڈی کے شیوکمار کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ

    گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

    ‘ستری 3’ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی؛ یہ فلم 2027 میں سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی

    دلت خاتون کو اسپتال میں داخل نہ کرنے کا الزام، سڑک کنارے ڈلیوری، غفلت پر ڈاکٹر کی سروس ختم

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.