پشاور:پشاور کے علاقے حیات آباد میں اسلحہ کے زور پر شہری سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ شہری سجاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سجاد حسین جنرل اسٹور سے خریداری کے بعد گھر جا رہا تھا۔ راستے میں خواتین کے لباس میں ملبوس ملزم فہد عرف ہنی نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

