Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی، 6 ہلاک، آگ پر قابو پالیا گیا، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی شدید آگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ بھی منہدم ہو گیا ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن مزید خطرناک ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت نے لواحقین کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیا ہے۔
    حکام کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی معلومات، امدادی صورتحال یا واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر رابطہ کر کے حاصل کریں یا گمشدگی سے متعلق تفصیلات فراہم کریں تاکہ ریسکیو اور انتظامی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ فائر فائٹر تھا اور اس کا نام فرقان تھا۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
    ہفتے کی رات سوا دس بجے پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے میزنائن فلور سے ہوتی ہوئی تیسری منزل تک پھیل گئی۔ آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔
    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20 فائر ٹینڈرز اور چار اسنارکلز استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ پانی اور فوم کے ذریعے شعلوں کو قابو میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل ہیں۔ شدید تپش اور دھویں کے باعث فائر فائٹرز کو عمارت کے اندر داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے نتیجے میں اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ کاشف ولد اکبر، 55 سالہ فراز ولد ابرار، 30 سالہ عامر ولد سلمان، 28 سالہ وزیر ولد اقبال عمر، 25 سالہ فرقان ولد شوکت عمر شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جس کی عمر تقریباً 28 سال بتائی جا رہی ہے۔
    آتشزدگی سے متاثرہ عمارت سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اب بھی دھواں نکل رہا ہے، جس کے باعث ریسکیو حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاک بحریہ بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہے اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
    پاک نیوی کے ریسکیو آپریشن کی قیادت کیپٹن فرحان شیخ اور لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمد کر رہے ہیں۔
    لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمد کے مطابق پاک نیوی کے پانچ فائر ٹینڈرز اور 70 جوان اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جو متاثرہ عمارت کے مختلف حصوں میں سرچ اور ریسکیو کے عمل میں مصروف ہیں۔
    پاک نیوی کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر اب بھی مزید افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
    لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمد نے بتایا کہ پاک نیوی کی ٹیم نے اب تک ایک لاش نکالی ہے جبکہ دیگر ریسکیو اداروں نے چار لاشیں برآمد کی ہیں۔

     

    Related Posts

    عمرکوٹ: مفرور اور سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار

    جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی صوبائی تنظیم سازی مکمل

    مری امپرومنٹ ٹرسٹ کے علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات

    مقبول خبریں

    سعودی کے پاس بچا صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل، دنیامیں شدید بحران کا اندیشہ

    ہمالیہ، نیپال میں تباہی کے بعد ہندوستان کو بھی خطرہ!

    جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی صوبائی تنظیم سازی مکمل

    لکڑی کا کام کرتے ترکھان   تیز دہار آرے کی زد میں آگیا

    سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    بلاگ

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.