Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بسنت کی تیاریاں مکمل، لاہور 3 زونز میں تقسیم، سیکیورٹی پلان جمع، پتنگ فروشوں کو منہ مانگے ریٹ مقرر کرنے کی آزادی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:بسنت کی تیاریاں مکمل ، لاہور کو تین خصوصی زونز میں تقسیم کردیا گیا، پولیس کا خصوصی سیکیورٹی پلان پیش۔۔پتنگ اورڈورکے ریٹس مقررنہیں ہوں گے،انتظامیہ کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی۔
    لاہور میں بسنت کی تیاری زوروں سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نےپتنگ اورڈورکےریٹس مقررنہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال سے متعلق ہوں گی،پتنگ اور ڈور فروش اپنی مرضی کے ریٹس پر فروخت کر سکیں گے۔پتنگوں کی قیمت ایک سوپچاس سے دو سوستر روپے تک ہو گی ۔ڈورکا پنا دوہزار دوسو سے دوہزار پانچ سو روپے تک فروخت ہو گا۔مینوفیکچررز کا کہنا ہےکہ ڈیمانڈ کے مطابق پتنگوں اور ڈورکے ریٹس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ضلعی انتظامیہ افسران کے مطابق آئندہ سال بسنت پر قیمتوں کے تعین پرورکنگ کریں گے۔رجسٹرڈ دکانداروں کو بچا ہوا اسٹاک ڈکلیئر کرنا لازم ہو گا۔
    دوسری طرفلاہور میں بسنت منانے کے ممکنہ انعقاد کے تناظر میں پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تیار کر کے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، جس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، غیر قانونی پتنگ بازی کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
    پولیس رپورٹ کے مطابق بسنت 2026 کے لیے گزشتہ 10 سال کے ڈیٹا کی بنیاد پر ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے اور لاہور شہر کو لال، پیلے اور ہرے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا اور صرف کاٹن ڈور اور رجسٹرڈ پتنگوں کی اجازت ہو گی، جبکہ شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ہر پتنگ اور ڈور کی کیو آر کوڈ رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری نشاندہی ہو سکے۔
    پولیس کے مطابق ڈرونز، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور جدید کنٹرول رومز کے ذریعے پتنگ بازی پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے گی۔ چھتوں پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ ریڈ زون میں اینٹینا کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بسنت کے دنوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے 5 ہزار رکشے مفت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ریسکیو، ہیلتھ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

    Related Posts

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.