راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفدنے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی قیادت میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی بدلتی اقتصادی صورتحال میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کاری گروپس کی بڑھتی دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور یہ اعتماد بھی ظاہر ہوا کہ پاکستان کے فنٹیک شعبے میں عالمی سطح پر امکانات روشن ہیں۔ زچری وٹکوف نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں پاکستانی قیادت کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیالات کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور نجی شعبے کی ذمہ دارانہ شمولیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

