لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مدارس امن اور رواداری کے پیامبر ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں زلمی مدرسہ لیگ پنجاب کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو کھیلوں میں حصہ لیتے دیکھ کر خوشی ہوئی، انہیں دینی تعلیم کے ساتھ مدارس کے طلبہ کو اے آئی، جدید علوم اور کھیلوں کی سہولتیں بھی ملنی چاہئیں۔مدارس کو شدت کی نظر سے مت دیکھیں،
مدارس کے بچوں کو کھیل کے میدان میں لانے پر پشاور زلمی کا کردار یاد رکھا جائےگا
احمد جاوید قاضی سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں اکٹھا ہونا یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اس پرچم کے نیچے ایک ہیں۔حکومت پنجاب ایڈوانس مدارس کی رجسٹریشن ڈیجیٹل ماحول میں کررہی ہے تاکہ کسی استاد یا طلبہ کو مشکلات نہ ہوں
زلمی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیاں عباس زلمی نے اپنے خطاب میں کہامجھے پنجاب میں بہت عزت ملی پنجاب حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پلیٹ فارم مہیا کیا
تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں دو ہزار سپورٹس گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں جو مدارس اور نجی اداروں کیلئے بھی کھلے ہوں گے

