کول کتہ :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان پر اپنی فرنچائز میں مستفیض الرحمان کو شامل کرنے پر تنقید کی اور انہیں غدار قرار دیا۔
مستفیض الرحمان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شمولیت ایسے وقت ہوئی تھی جب بھارتی دائیں بازو کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مبینہ حملوں کے الزامات سامنے آ رہے تھے۔

