کراچی :ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول گاڑی سِوک کے نئے ماڈلز کی محدود مدت کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی کی جانب سے اپڈیٹڈ سِوک ماڈلز کی بکنگ کھولنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔
ہنڈا کے مطابق سِوک کے بیس ماڈل کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سِوک اوریل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹاپ ویریئنٹ سِوک آر ایس صارفین کو ایک کروڑ ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہو گی۔
From the bold emblem to the honeycomb grille, the new Civic RS is designed to thrill with every drive.#Honda #Howwemoveyou #HondaCivic #CivicRS #ClassMeetsThrill pic.twitter.com/a1Ugwr8yQ7
— Honda Atlas Cars Pakistan Limited (@HondaAtlas74256) January 2, 2026
اس سے قبل ہنڈا نے نئی سِوک سیریز کی بکنگ بھی کھول دی تھی جس کے لیے بکنگ کی رقم میں بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ کمپنی نے سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اوریل کے لیے 14 لاکھ روپے اور سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
New Year. New CIVIC. Exceptional introductory price—Book Now before it’s gone.#Honda #Howwemoveyou #HondaCivic #CivicRS #CivicOriel #ClassMeetsThrill #BookNow #BookingOpen pic.twitter.com/OwkyJxjmHk
— Honda Atlas Cars Pakistan Limited (@HondaAtlas74256) January 1, 2026
ہنڈا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں ہلکا سا فیس لفٹ دیا گیا ہے جبکہ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں تعارفی ہیں اور محدود وقت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں جو مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت لاگو ہوں گی۔
کمپنی نے تعارفی قیمتوں کی مدت کے حوالے سے کوئی واضح تاریخ نہیں بتائی تاہم صارفین کو جلد بکنگ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہنڈا سِوک پاکستان میں ایک طویل عرصے سے مقبول گاڑی سمجھی جاتی ہے جسے مقامی آٹو موبائل کمپنی اٹلس ہنڈا تیار کرتی ہے۔ عالمی سطح پر 1972 میں لانچ ہونے والی سِوک اب تک کئی جنریشنز سے گزر چکی ہے، جن میں ہر نئی جنریشن کے ساتھ ڈیزائن، انجن اور سہولیات میں بہتری کی گئی

