لاہور:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی صاحبزادی ماہین خان کا ولیمہ فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
ماہین خان حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کی تقریبات لاہور میں نہایت نجی مگر پُروقار انداز میں منعقد کی گئیں، جن میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی کے بعد منعقد ہونے والی ولیمہ کی تقریب خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی، جہاں ماہین خان کے دلکش انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کیا۔




