لاہور:پاکستان آرمی کے روایتی کھیلوں میں سے ایک، 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2025، لاہور کے جناح پولو فیلڈز (JPF) میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ ان کے پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور پاکستان پولو فیڈریشن کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 30 December 2025The 50th Chief of the Army Staff (#COAS) Polo and Tent Pegging Championship 2025 concluded with the closing ceremony at the Jinnah Polo Fields (JPF), Lahore, #Pakistan
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF graced the closing… pic.twitter.com/EpygzRbEUH
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 30, 2025
چیمپیئن شپ نے پاکستان آرمی کی کھیلوں میں مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی روایت کو اجاگر کیا۔ اس مقابلے میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور فاتح قرار پائی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اپ کا مقام حاصل کیا۔
اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، جس سے محفل میں خوشی اور جوش کا سماں رہا۔ یہ چیمپیئن شپ نہ صرف کھیلوں کی ترویج بلکہ فوجی اقدار اور ٹیم ورک کے فروغ کا بھی ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

