Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور سمیت پنجاب پھر میں سہولت آن دی گو بازار جیسے پراجیکٹ لائیں گے ، مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد “سی ایم سہولت آن دی گو بازار” عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں جبکہ ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد سٹالز اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے گئے ہیں، جس سے وہ باقاعدہ دکاندار بن گئے ہیں۔
    لاہور میں پہلے مرحلے کے تحت دس مقامات پر سہولت آن دی گو بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں گلشنِ راوی، شادمان، مادرِ ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن شامل ہیں جبکہ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی سہولت آن دی گو بازار فعال ہیں۔ ان بازاروں میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ کی اشیا ڈی سی ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

    اس حوالےسے مریم نوازشریف وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سہولت آن دی گو بازار قائد محمد نوازشریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے ریڑھی بانو ں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہورہی ہے اسے محسوس کرسکتی ہوں۔ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے۔حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت آن دی گو بازار جیسے پراجیکٹ لائیں گے۔ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے۔
    سہولت آن دی گو بازار میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیو تھرو خریداری کی سہولت بھی موجود ہے۔ حکام کے مطابق فروری تک لاہور میں مزید پانچ مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کیے جائیں گے، جبکہ برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
    ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے کے بجائے انہیں مستقل چھت میسر آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سہولت آن دی گو بازار قائد محمد نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کے ویژن کا حصہ ہے، حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو، اور ایسے منصوبے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرحلہ وار متعارف کرائے جائیں گے۔
    چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے مطابق سہولت آن دی گو بازار کے قیام سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہو گی اور عوام کو سستی اشیا سال بھر دستیاب رہیں گی۔

    Related Posts

    وزیراعظم مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ،سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنیکا فیصلہ، سمری صدر کو بھجوا دی گئی

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    مقبول خبریں

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    بلاگ

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.