مدینہ المنورہ:مسجدِ نبویﷺ میں عبادت گزاروں کو پنج وقتہ نماز کے لیے پکارنے والی دل سوز آواز، معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے۔
انہیں 2001 میں مسجدِ نبویؐ کا مؤذن مقرر کیا گیا۔ شیخ نعمان کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو نسل در نسل مسجدِ نبویؐ میں اذان کی خدمت انجام دیتا رہا ہے۔
شیخ فیصل نعمان نے 25 سال تک مسجدِ نبویؐ کے مؤذن کے طور پر خلوص اور عاجزی کے ساتھ خدمت انجام دیں۔
.ان کی نماز جنازہ 3 رجب 1447 بروز منگل مسجد نبوی میں بعد از نماز فجر ادا کی گئی۔
انہیں مدینہ شہر کےتاریخی بقیۃ الغرقد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جہاں نبی اکرمﷺ کے اہل بیت اور بہت سارے صحابہ کرامؓ آرام فرما ہیں۔ علمائے کرام، مسجد نبویﷺ کے باقاعدہ نمازیوں اور دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مسلمانوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اوران کی وفات کو امت مسلمہ کے لیے ایک نقصان قرار دیا ہے، انھیں مسجد نبوی کے ایک مخلص اور عاجز خادم کے طور پر یاد کرتے ہوئے ان کی روح کے لیے اللہ سے رحمت اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
مسجدِ نبویﷺ میں عبادت گزاروں کو پکارنے والی دل سوز آواز، معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے

