Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فتنہ الخوارج یا پاکستان،افغانستان کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، فکری یکجہتی اور علم کی طاقت ناگزیر ہے۔ وہ 10 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں دہشت گردی، قومی سلامتی، عالمی برادری میں پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم و قلم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی آیات اور اشعار کے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف بیان کیا۔
    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان ایک گہرا تعلق اور مماثلت پائی جاتی ہے، کیونکہ دونوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر اور ماہِ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں عمل میں آیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں یہ مماثلت اس لیے ہے کہ ربِ کائنات نے ایک کو خادمِ حرمین اور دوسری کو محافظِ حرمین کا کردار عطا کرنا تھا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد کو انہوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ محسوس بھی کیا۔

    #Field_Marshal Hafiz Syed Asim Munir, #COAS & CDF of #Pakistan

    🔴⚠️An important and powerful message which confirms one very significant thing, while the message is supreme and beyond any doubt, there is something unique about the man delivering the message ! #ISPR

    Hafiz sb… pic.twitter.com/aRtlxvAMyf

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 21, 2025


    انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم یا فتویٰ ریاست کے علاوہ کوئی اور نہیں دے سکتا۔انہوں نے دہشت گردی کے مسئلے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتی ہیں، ان میں تقریباً 70 فیصد افراد افغانی ہیں۔
    انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث اور قلم کی طاقت کو ترک کر دیا، وہ زبوں حالی اور پسماندگی کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے علماء اور مشائخ پر زور دیا کہ وہ علم، فکر اور اتحاد کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ ادا کریں ۔

    Related Posts

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    پاکستان دلدل میں کیوں دھنسا؟ کون ذمہ دار ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا

    مقبول خبریں

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    تھانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی؟ پولیس کلچر بدلنے کے لیے اہم ترین اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    چہرے پر ظاہر ہونے والی یہ علامات ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہو سکتی ہیں، جانیں کن علامات کو نظر انداز نہ کریں

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.