Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیلی کابینہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم : اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کے بارے میں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر خزانہ نے اتوار کو کہا کہ اس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔
    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ بیزالل سموترچ کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے گزشتہ تین برسوں میں منظور شدہ یہودی آبادیوں کی کل تعداد 69 ہو گئی ہے۔
    تازہ ترین منظوری اقوام متحدہ کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آئی ہے جس میں عالمی ادارے نے کہا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کم از کم 2017 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس علاقے میں یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی تصور کی جاتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر خزانہ بیزالل سموترچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے یہودیہ اور سامریہ میں 19 نئی بستیوں کے قیام کی تجویز کو کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔‘ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ کب کیا گیا تھا۔
    وزیر خزانہ سموترچ کو آباد کاری کی توسیع کا حامی قرار دیا جاتا ہے جو خود بھی ایک آباد کار ہیں۔
    انہوں نے بیان میں کہا کہ ’ہم فلسطینی دہشت گرد ریاست کے قیام کو زمین پر روک رہے ہیں۔‘
    بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے طریقے سے انصاف پر یقین رکھتے اور اپنے آبائی ورثے کی زمین کی ترقی، تعمیر اور آباد کاری جاری رکھیں گے۔‘
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حال ہی میں اسرائیل کی اس طرح کے منصوبے کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی توسیع کو ’بے لگامی‘ تعبیر کیا۔
    انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ’یہ اقدام کشیدگی کو ہوا دیتا ہے، فلسطینیوں کی ان کی سرزمین تک رسائی میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور ایک مکمل آزاد، جمہوری، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کی عملداری کو خطرے میں ڈالتا ہے۔‘
    غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔ متعدد یورپی ممالک، کینیڈا اور آسٹریلیا نے حال ہی میں اسرائیل کی ناراضی مول لیتے ہوئے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلانات کیے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب سے ڈیٹا اکھٹا کرنے شروع کیا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع 2017 کے بعد سے اپنے بلند ترین سطح پر تھی۔
    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’یہ اعداد و شمار پچھلے برسوں کے مقابلے میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں،2017 اور 2022 کے درمیان اس علاقے میں اسرائیل نے سالانہ اوسطاً 12,815 ہاؤسنگ یونٹس بنائے۔
    مشرقی یروشلم پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کر لیا تھا، اس سے متصل علاقے پر تقریباً 30 لاکھ فلسطینی باشندے اور پانچ لاکھ سے زیادہ اسرائیلی مغربی کنارے میں رہتے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

    Related Posts

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 بچوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

    لبنان میں اسرائیلی فوجی کی جانب حضرت عیسیٰ کا مجسمہ توڑے جانے پر عالمی غم وغصہ

    مقبول خبریں

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سوشل میڈیا پر کروڑ پتی بننے کا خواب یا بڑا دھوکہ؟ ایرانی ریال منسوخ ہونے کا خطرہ: سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی پھنس گئے؛

    قیادت بے بس، کارکن بے قرار: مردان جلسے کے بعد پی ٹی آئی میں ‘لانگ مارچ’ کے لیے دباؤ بڑھ گیا؛ کیا قیادت کارکنوں کا اعتماد کھو رہی ہے؟

    راجستھان، افتتاح سے پہلے ہی بھارتی آئل ریفائنری نذر آتش، مودی کا دورہ منسوخ

    عوام کی کمر ٹوٹ گئی! گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ؛ فی کلو قیمت 590 روپے تک جا پہنچی،

    بلاگ

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.