نئی دہلی:بھارتی پائلٹس یا ذہنی مریض؟ عالمی میڈیا نے بھارتی پائلٹس کی ذہنی صحت سے متعلق مجرمانہ غفلت کا برملااعتراف کرلیا۔بھارتی فضائیہ کی مسلسل پیشہ ورانہ ناکامیوں کے بعداب بھارتی سول ایوی ایشن بھی رسوائی کا شکار ہے۔بھارتی ایوی ایشن پائلٹس کی ناقص نفسیاتی سکریننگ اور ذہنی مسائل نے پائلٹس کو مسافروں کیلئے سنگین خطرہ بنا دیا ہے۔
بھارتی ایوی ایشن نے ایک مرتبہ پھر ذہنی دباؤ کے شکار پائلٹس کے ہاتھوں میں سینکڑوں جانیں تھما دیں۔ دہلی ائیر پورٹ پر بھارتی پائلٹ کے وحشیانہ تشدد نے فضائی عملہ کی ذہنی کیفیت کا پردہ چاک کر دیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر مسافر پر بہیمانہ تشدد کرکے خون آلودہ کردیا۔بھارتی پائلٹ وریندر سیجوال نے فقط بورڈنگ قطار توڑنے پرمسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شخص نے بھارتی سڑکوں کے بعد اب ایئرپورٹ پر بھی پُر تشدد واقعات کوشدید تشویشناک قرار دے دیا۔احمدآباد حادثہ سے قبل بھی ذہنی دباؤ کے شکار پائلٹ کو فلائٹ کلیئرنس دینے پرائیرانڈیا کوکڑی تنقیدکاسامنا ہے ۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق حادثہ کے دوران بھی ایئر انڈیا کے پائلٹس میں ڈپریشن اور ذہنی مسائل موجود تھے۔حال ہی میں دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارہ تیجس کی تباہی پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کےتربیتی معیار زمیں بوس کر چکی ہے۔معرکہِ حق میں بھی بھارتی فضائیہ بد ترین کارکردگی کی بدولت پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیارے گنوا کر ہزیمت اٹھا چکی ہے۔نااہل بھارتی فضائیہ کے بعد سول ایوی ایشن کے ذہنی بیمارعملہ نے ایک دفعہ پھر بھارت کو عالمی رسوائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
عالمی میڈیاکا بھارتی پائلٹس کی ذہنی صحت سے متعلق مجرمانہ غفلت کا برملا اعتراف

